28/Jul/2021
News Viewed 1231 times
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ نے دوسری بار کے ٹو کو سر کرلیا، انہوں نے آج صبح کے ٹو کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔
نجی ٹی و ی سما نیوز کے مطابق ساجد اور ان کے دوکو ہ پیما ساتھی قومی ہیرو علی سدپارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پر گزشتہ رات 9بجے کیمپ 4سے روانہ ہوئے تھے ، کیمپ 4کے تین سو میٹر نیچے علی سدپارہ کے لاش ملنے کی اطلاعات تھیں، تین رکنی ٹیم میں کینڈین فلم میکر ایلیا اور ایک نیپالی شرپا شامل ہیں۔
آگے بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک بار پھر بارشوں کا رجہان
ساجد سد پارہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ قوم دعا ئیں کرے ، قومی ہیرو علی سدپار ہ کی لاش کو جلد بیس کیمپ میں منتقل کردیا جائے گا، علی سد پارہ کی لاش کو بحفاظت نیچے لایا جارہا ہے، میت دو سے تین گھنٹے میں بیس کیمپ تک پہنچا دی جائے گی،علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں ان کی تدفین سکردو یا پھر کے ٹو پر کی جائے گی۔