10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

لاہور ایئر پورٹ اور 40 لاکھ کے زیورات


پاکستان

12/Mar/2019

News Viewed 1568 times

لاہور ایئر پورٹ اور 40 لاکھ کے زیورات

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی ایک مثال قائم کر دی۔ زرائع کے مطابق چالیس لاکھ مالیت کے زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کے ایک مسافر مشتاق جو کہ لندں جانے والی پرواز پی آئی اے 757جا رہا تھا۔ مشتاق نامی شخص ڈیپارچر لاؤنچ میں اپنا بیگ بھول گیا تھا۔سول ایوی ایشن کی ملازمہ جس کا نام شمع ہے ۔ شمع نے اس بیگ کو اپنے قبضے میں لے کر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مینیجر کو بتا دیا۔

مزید بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کا اعلان آج ہو گا


علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مینیجرنے مسافر مشتاق کی فیملی سے رابطہ کر کے اس چالیس لاکھ مالیت کا بیگ مشتاق کی فیملی کے حوالے کر دیا۔بیگ ملنے پر مشتاق کی فیملی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمہ خاتون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں