17/Oct/2018
News Viewed 3539 times
زینب کے قاتل عمران کو پھانسی دے دی گئی۔ کوٹ لکھپت جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں پھانسی دی گئی
تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل عمران خان کو بدھ صبح سویرے پھانسی دی گئی ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں مجرم عمران کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ مجرم کی نعش اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد مجرم کی نعش ایمبولینس میں کوٹ لکھپت جیل سے اہلخانہ کے ہمراہ روانہ کر دی گئی۔
انگریزی میں خبریں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
عدالت میں موجود سرکاری وکیل نے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جیل قوانین 354 دیکھے، سرعام پھانسی دینا جیل قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم سارا خرچ برداشت کرلیں گے۔
علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے قصور کی ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کے قاتل عمران کو مجموعی طور پر 21مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔مجرم عمران علی کو پھانسی دینے کے لئے 17اکتوبر کے لئے دیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے ۔ ۔گزشتہ روز مجرم عمران کی جیل میں اہل خانہ سے آخری ملاقات کروائی گئی ۔