10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر دراصل کس شخصیت کی ہے اور نسوانی ہاتھ کس کا ہے ؟


شوبز

30/Jun/2021

News Viewed 739 times

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر دراصل کس شخصیت کی ہے اور نسوانی ہاتھ کس کا ہے ؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کا سارا معاملہ ایک تصویر سے شروع ہوا جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک مرد کے ہاتھ پر خاتون کا ہاتھ اور انگوٹھیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں ، پہلے پہل یہ سمجھا گیا کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے تاہم بعدازاں انہوں نے شادی کا اعلان کیا لیکن شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہواہے ۔


ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ”سپر سٹار“ کی جھلک رلیز کردی

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کی حقیقت اب سامنے آ گئی ہے ، یہ تصویر ٹک ٹاک سٹار کی نہیں ہے بلکہ انہوں نے اسے صرف بطور تصویر استعمال کیا ، یہ تصویر دراصل ایک کاروباری شخصیت حسن اقبال کی ہے ، جنہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ” یہ تصویر میری ہے اور نسوانی ہاتھ حریم شاہ کا نہیں ہے بلکہ یہ میری ایک امریکی دوست ہیں ، یہ ہاتھ ان کا ہے ، یہ تصویر حریم شاہ تک کیسے پہنچی مجھے معلوم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے کافی دوست ہیں لیکن انہوں نے نہیں بتایا کہ کس سے شادی کی ہے اور مجھے ان چیزوں کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے ۔“حسن اقبال کا کہناتھا کہ حریم شاہ پہلے بھی اپنے بیان میں واضح کر چکی ہیں کہ اس تصویر کا ان کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
حریم شاہ کی جانب سے جاری بیان میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ میں نے جن سے شادی کی ہے ان کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ صوبائی وزیر ہیں ،لیکن انہوں نے شوہر کانام بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ مجھے ابھی اس چیز کی اجازت نہیں ملی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے صحافی نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ کو نام بتانے سے کس نے روک رکھا ہے جس پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ دراصل مجھے ابھی شوہر کی جانب سے اجازت نہیں ملی ہے کیونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کو اعتماد میں لینے کے بعد شادی کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں