06/May/2019
News Viewed 3806 times
ماہرہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ جڑی رہتی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے ”آسک ماہرہ“۔
ماہرہ خان پاکستان کی مشہور ادکارہ ہیں اور انہوں حال ہی میں ترقی کی جانب قدم بڑھایا ہے اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی بات کرتی ہیں انسٹاگرام پر ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ انہیں اپنی نئی فلم ”سپر سٹار“ میں بلال اشرف کے ساتھ کام کر کے کیسا لگ رہا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے مداح کی بات کا جواب دیتے ہوئے اپنی نئی فلم کی جھلک بھی رلیز کردی اور کہا کہ بلال اشرف کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزاح آ رہا ہے۔
مزید جانیں:پاکستانی اداکارمیکال ذوالفقار نے کی اکشے کمار کی تعریف
فلم کی جھلک سے پتہ چلتا ہے کہ فلم 60کی دہائی سے متعلق بنائی گئی ہے کیونکہ یہ فلم بلیک اینڈ وائٹ ہوگی۔ماہرہ خان کی اس جھلک رلیز کرنے کے بعد بلال اشرف نے بھی فلم سے لی گئی ماہرہ خان کے ہمراہ ایک تصویر ٹویٹر پر شائع کر دی ہے۔فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ”سپر سٹار“پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا اور ماہرہ خان اور بلال اشرف اس میں اہم کردار ادا کریں گے۔
A Midnight Waltz “SUPERSTAR” @TheMahiraKhan #superstar #bilalashraf #mahirakhan pic.twitter.com/MRLKYOityv
— Bilal Ashraf (@IamBilalAshraf) May 5, 2019