04/Jan/2019
News Viewed 1540 times
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو جعل سازی کر کے پکڑا، اس کام میں ملزم اکیلا نہ تھا ، ملزم نے اپنے ساتھ ایک خاتون بھی ساتھی کے طور پر ملوس تھی، سائبر کرائم نے ملزم کو اُس کی ساتھی سمیت اپنی گرفت میں لیا،زرائع کے مطابق ملزم کا نام وسیم فاروق بتایا جا رہا ہے جو کہ لاہور کے کسی نجی بنک کا سینئر مینجر ہے۔
زرائع کے مطابق ملزم کے پاس پورے پاکستان میں بینظیر انکم پروگرام کا ڈیٹا موجود تھا، ملزم کے پاس اے ٹی ایم بنانے والی مشین بھی برآمد ہوئی جس کی مدد سے ملزم نے مستحقین کے جعلی کارڈز بنا رکھے تھے جن کی مدد سے وہ پیسے نکالا کرتا تھا، ملزم کے پاس سے سو سے زیادہ جعلی اے ٹی ایم کارڈز بر آمد ہوئے، زرائع کے مطابق ملزم کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
اب یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنیوالی کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ
نہ جانے ملزم کب سے یہ کا م کر رہا تھا ، اور نہ جانے اب تک کتنے مستحقین کے پیسے کھا چکا ہے، کتنے مستحقین کے حق مار چکا ہے۔