10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

دنیا کا سب سے چھوٹا ٹرانسسٹرتیار


انٹر نیشنل

11/Dec/2018

News Viewed 1570 times

دنیا کا سب سے چھوٹا ٹرانسسٹرتیار

دنیا کا سب سے چھوٹا ٹرانسسٹر تیار کرلیا گیا اس کی چوڑائی صرف 2.5 نینومیٹرہے اسے دنیا کا سب سے چھوٹا تھری ڈی ٹرانسسٹر کہتے ہیں اس وقت جتنے بھی ٹرانسسٹر بن رہے ہیں یہ ان سے ایک تہائی چھوٹا ہے, میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور یونیورسٹی آف کولاراڈو کے ماہرین نے اسے مشترکہ کاوش سے بنای ٹرانسسٹر کی تیاری میں مائیکرو فیبریکیشن طریقہ اختیار میں لایا گیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ٹرانسسٹروں کو مزید ا ور چھوٹا کیا جا سکتا ہے 

اب یہ بھی پڑھیں: کیمرا ،لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون ایک ساتھ



, تاہم یہ ریکارڈ بالکل نئی ٹیکنالوجی مائیکرو فیبریکشین طریقے میں کچھ مثبت تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ مائیکرو فیبریکشن طریقے کو تھرمل ایٹامک لیئر ایچنگ کا نام دیا گیا ہے انجینئرز نے پہلے مشہور سیمی کنڈکٹر انڈیئم گیلیئم آرسینائڈ استعمال کیا اور اس کا سامنا ہائیڈروجن فلورائیڈ سے کرایا۔ اس طرح دھاتی فلورائیڈ کی ایک باریک سبسٹریٹ (اندرونی) پرت وجود میں آئی,اس کے بعد ایک نامیاتی مرکب ڈائی میتھائل المونیم کلورائیڈ (ڈی ایم اے سی) ڈالا گیا جس سے ایک تعامل شروع ہوا۔ اس عمل میں آئن دھاتی فلورائیڈ سے جڑنے لگے اور دھاتی سطح پر ایٹم جمع ہونے لگ

متعلقہ خبریں