10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاک بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ ہوگا؟


اسپورٹس

15/Apr/2019

News Viewed 1850 times

پاک بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ ہوگا؟

بھارتی کرکٹر پاکستان کے ساتھ میچ ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت کی خوشیوں میں گم ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ اس بار پاکستان بدلہ لے گا۔


ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپنر کھلاڑی وریندر سہواگ نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ عام میچ نہیں ہیں بلکہ یہ ان دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوتی
ہے ۔اور پاکستان کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ اگر ہم میچ جیت سکتے ہیں تو جنگ بھی جیت سکتے ہیں۔پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیں اپنے سے زیادہ اپنے ملک کی عزت پسند ہوتی ہے اور ہم اس کی لاج
رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سرفراز احمد کاقومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں پر انحصار
بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے پاکستان نے بھارت کو جس میدان میں شخصت دی تھی اس بار 
ورلڈ کپ میچ اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی مقابلہ 16جون کو مانچسٹر کے میدان میں ہوگا ۔بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس بار ہم پاکستان کو اپنے سے نیچا محسوس کرنے کی غلطی نہیں کر سکتے کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستانی ٹیم اب پہلے سے زیادہ پرجوش ہے اور انہیں جیتنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

متعلقہ خبریں