10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ہیلی کاپٹر کی شکل میں بننے والے ہوائی جہاز کی تیاری مکمل


ٹیکنالوجی

17/Apr/2019

News Viewed 2181 times

ہیلی کاپٹر کی شکل میں بننے والے ہوائی جہاز کی تیاری مکمل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی ہو رہی ہے حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز بنایا گیا ہے اور اب ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے والا جہاز تیار کر لیا گیا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے والا یہ جہاز امریکا میں موجود اٹلی کی کمپنی لیونارڈ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔اس جہاز کو ’’ٹیلٹ روٹر ائیر کرافٹ ‘‘کا نام دیا گیا ہے اور اسے AW609کے نام سے مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا۔اس طرح کے جہاز آرمی میں بہت پہلے سے استعمال ہو رہے ہیں مگر اب ان کو عام مسافروں ،پرائیویٹ پلین اور لوگو ں کی طبی امداد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔
مزید جانیں:ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید ترقی
اس جہاز کو لینڈنگ کے لیے کسی ائیر بیس کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ یہ کسی بھی ہیلی پیڈ اور ہموار سطح پر اتر سکتا ہے ۔اس جہاز کی مدد سے قدرتی آفات سے لاحق ہونے والے لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔اس جہاز کی مدد سے وقت اور زندگیاں دونوں بچائی جا سکتی ہیں 
یہ جہاز ہیلی کاپٹر کی نسبت زیادہ دیر تک ہوا میں اڑ سکتا ہے اور یہ 25,000فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے اس کے دونوں پر ٹربو پروپ پروپلر انجن لگائے ہیں جو کہ اس جہاز کو منڈلانے ،اڑنے ،پرواز بھرنے اور نیچے اترنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔جہاز کی تیاریاں جس حساب سے مکمل ہو رہی ہیں اس حساب سے اس سال کے آخر پر اسے ایوی ایشن کا سرٹیفیکیٹ مل جائے گا اور سال 2020میں اسے
مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

سعودی عرب نے تلاش اور بچاؤ آپریشنز کے لیے 3جہازوں کا آرڈر دے دیا ہے جہاز دینے کے ساتھ اس کو اڑانے کی تربیت بھی کمپنی کو دی جائے گی۔اس جہاز کی قیمت ڈھائی کروڑ کے قریب ہے جو کہ ایک ہیلی کاپٹر کی قیمت سے بہت زیادہ ہے ۔اس جہاز میں کل 9مسافروں کی بیٹھنے کی جگہ ہے۔

متعلقہ خبریں