29/Apr/2019
News Viewed 1788 times
ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ میں ہونے والے ٹور میچ کا آغاذ ہو چکا ہے جس میں پاکستانی ٹیم نے کینٹ کی ٹیم کو 100رنز سے شکست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میں سب سے اچھا کھیلنے والے اور کپتان سرفراز احمدکے پسندیدہ کھلاڑی عماد وسیم نے میچ کا رض بدل دیا ان کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کینٹ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔امام الحق اور فخر زمان کو اوپنر بھیجا گیا انہوں نے 92رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی اور امام الحق آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم بھی 9رنز ہی بنا سکے اور واپس چلے گئے فخر زمان اور حارث سہیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا۔
مزید جانیں:کرکٹر گوہر علی دو سال کے لیے پی سی بی سے باہر
فخر زمان 76رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس وقت ٹیم کا اسکور 138رنز تھا جبکہ کپتان سرفراز احمد بھی152رنز پر آؤٹ ہو گئے اور ٹیم کے کارکرد کھلاڑی شعیب ملک صرف 4رنز ہی بنا سکے۔حارث سہیل اور عماد وسیم نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی وکٹ طویل وقت کے لیے قائم رکھی اور ٹیم کا اسکور 164سے303تک لے کر گئے اس کے بعد عماد وسیم نے ناقابل شکست 117رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم نے 358رنز کا ہدف کینٹ ٹیم کو دیا مگر کینٹ کی آل ٹیم 258رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔