28/Dec/2018
News Viewed 2113 times
گجرات سے تعلق رکھنے والی 16سالہ نلنشی پٹیل نے لمبے بال رکھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔بھارتی لڑکی کے بالوں کی لمبائی 5فٹ 5انچ یعنی 70سینٹی میٹر ہے جو اس لڑکی کی اونچائی کے برابر ہے،لڑکی کا کہنا ہے کہ جب میں چھورٹی تھی تو میں اپنے بال کٹواتی تھی جو کہ بہت ہی برے کاٹے جاتے تھے،جب میں 6 سال کی ہوئی تو میں نے اپنے بال کٹوانے بند کر دیئے تھے،میں ہفتے میں ایک بار اپنے بال دھوتی تھی۔
اب یہ بھی پڑھیں: چوہے مرغی سے ذیادہ مہنگے فروخت، بھارت
میرے بالوں کو سوکھنے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے،میری امی میرے بالوں میں کنگی کرتی تھی ،لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ میں اپنے بالوں کے ساتھ کھیلتی بھی ہوں اور ہر کام آسانی کے ساتھ کر لیتی ہوں،یہ بال میرے لیے خوشی کی علامت ہیں۔