10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

دنیا بھر میں 2019کا پہلا سورج نئی امیدیں،خوشیاں لیے طلوع


پاکستان

01/Jan/2019

News Viewed 1536 times

رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کو شاندار آتش بازی کے ساتھ بھرپور طریقے سےخوش آمدید کہا گیا, لاہور میں بھی سال نو کے آغاز کے موقع پر بحریہ ٹاؤن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بحریہ ٹاؤن کا ایفل ٹاور روشنیوں سے نہا گیا, اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا, شدید سردی کے باوجود ملکہ کوہسار مری میں بھی سال نو کا جشن منانے کے لیے منچلوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر جمع ہوئی جب کہ کوئٹہ میں بھی نئے سال کے آغاز کو ہوائی فائرنگ کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا, اس سے قبل سال نو کے کے موقع پر کراچی کے ساحل کو شہریوں کے لیے بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں, زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ اور فائر کریکرز کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہی۔

مزید بھی پڑھیں: دنیا بھر میں نئے سال کو استقبال کہنے کی تیاریاں


کراچی میں دو دریا کے مقام پر سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں