10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بات چیت


سیاسی

06/Dec/2018

News Viewed 1811 times

وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان سے ملے ہیں۔ ان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ملاقات کے اس دور میں فوج کے پیشے سے متعلق بھی بات کی گئی۔ دہشتگردی کے خلاف آپریشن،سرحد اور ملکی سیکیورٹی اور ملکی سلامتی سے متعلقہ دوسرے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس بات چیت میں امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے افغانستان میں امن کرنے کے لئے پاکستان کے کردار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس سے پہلے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم سے بھی بات چیت کی۔ نمائندے نے امریکی صدر کے امن کے پیغامات بھی عمران خان تک پہنچائے۔ 

آگے بھی پڑھیں: پاکستان اچھے مستقبل کی جانب گامزن ہے


وزیراعظم نے بات چیت کے دواران کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔ خلیل زاد نے کہا کہ امریکا بھی افغانستان میں امن کا حامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی افغانستان میں امن لانے کے لئے ہمارا ساتھ دے۔

متعلقہ خبریں