08/Dec/2018
News Viewed 1465 times
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی ہی فلم کیدارناتھ پر بھارتی ریاست اترکھنڈ میں پابندی عائد کردی گئی, سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کیدارناتھ ریلیز ہوگئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی فلم مشکل کا شکار بھی ہوگئی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے فلم پر بھارتی ریاست اترکھنڈ کے سات اضلاع دیہرہ دون، ہریدوار، نینی تال، اودھم سنگھ نگر، پوری، تہری اور آلمورہ میں پابندی عائد کردی۔
مزید بھی پڑھیں:2.0 نے 4دن میں400کروڑ کما لیے
ہندوانتہا پسندوں کا فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فلم لوجہاد کی تشہیر کا باعث بن رہی ہے لہٰذا امن کو قائم رکھنے کے لیے فلم پر پابندی لگائی جائے, واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے فلم پر ملک بھرمیں پابندی عائد کرنے کے لیے اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کردی گئی تھی, دوسری جانب فلم کیدارناتھ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی ہے، سارہ علی خان اپنی پہلی فلم کو لے کر بہت خوش اور پُرامید تھیں کہ ان کی فلم شائقین کو پسند آئے گی لیکن ہوا اس کے برعکس بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کو عامیانہ جب کہ سارہ علی خان کی اداکاری کو بہتر قرار دیا ہے۔