10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا


سیاسی

27/Mar/2019

News Viewed 2076 times

بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مارچ کے دوران خطاب میں کہا کہ عمران خان کی حکومت دھاندلی میں بنی ہے اور وزیر اعظم ہاؤس میں ابھی سے چیخ وپکار شروع ہوگئی ہے۔
بلاول بھٹو نے بروز منگل صبح 10بجے ٹرین مارچ کا آغاز کیا انہوں مختلف جنکشنز پر خطاب کیا اور حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ان کا کہنا ہے کہ نیب ہمارا راستہ نہیں روک سکتی دھاندلی کرنے والوں کو سر عام لانا ہے اور انہوں نے کہا کہ نیب ایک کالا قانون ہے جو مشرف کی باقیات ہے۔

مزید پڑھیئے:کراچی میں پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ شروع
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ابھی تو ٹرین مارچ کا آغاز کیا ہے تو حکومت میں چرچے ہیں جب لانگ مارچ شروع کروں گا تب ان کا کیا حال ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے سارے ہتھکنڈے پیپلز پارٹی کے لیے ہیں پنجاب میں کے پی کے ہمارا راستہ روکا گیاالیکشن نہیں کرنے دیے مگر ان کی غلط فہمی ہے کہ یہ
شہید بھٹوکے نواسے اور بی بی کے بیٹے کو روک سکتے ہیں ۔ہم تو دہشتگردوں ،مشرف آمروں سے نہیں ڈرے تو ان سے کیا ڈریں گے۔
بلاول بھٹو نے نیا پاکستان مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز مہنگی کی جا رہی ہے تبدیلی سرکار معاشی دہشتگردی کر رہی ہے ،کسانوں اور بزرگوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ۔یہ قسم کا حکمران ہے جو دہشتگردوں پر مودی پر کالعدم تنظیم پر کوئی ایکشن نہیں لیتا اور سیاسی انتقام لے رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ’’سب 4اپریل کو گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے ،لاڑکانہ میں پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا‘‘۔ 

متعلقہ خبریں