10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

طور خم بارڈر ہر طرح کی آمد و رفت کے لئے بند۔۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اہم بیان جاری کردیا


پاکستان

06/Jul/2021

News Viewed 805 times

طور خم بارڈر ہر طرح کی آمد و رفت کے لئے بند۔۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اہم بیان جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی ہدایت پر طور خم بارڈر کو بند کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  کورونا وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

آگے بھی پڑھیں: پاک فوج نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام کر دیا
ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک ، افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔

متعلقہ خبریں