10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

عراق، کورونا مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی


انٹر نیشنل

13/Jul/2021

News Viewed 915 times

عراق، کورونا مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عراق میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم کئے گئے ہسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے ذکر کے امام حسین ہسپتال میں کل شام کے وقت آگ لگ گئی۔ آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 کے اضافے سے 64 ہو گئی ہے۔آگ کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 ہے۔

آگے بھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن اب ایل او سی پر غور رکھیں گے

فائر بریگیڈ عملے کی بھاری کوششوں سے رات گئے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ماہ اپریل میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم کئے گئے ہسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں