13/Apr/2019
News Viewed 2483 times
جنوبی وزیر ستان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے باراتیوں کی گاڑی سیلاب میں بہہ گئی جس کی وجہ سے 6خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
جنوبی وزیر ستان کی تحصیل توئے خلہ میں سیلاب نے کافی تباہی مچائی ہے حال ہی میں ایران میں بھی سیلاب کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران کے سیلاب زدگان کو فوری مدد فراہم کردی تھی اور ابھی تک ان کی مدد جاری ہے سیلاب زدگان ابھی تک پریشانی سے نکلے نہیں ہیں ۔
مزید جانیں:گھوٹکی کی دونوں نو مسلم بہنوں کو انصاف مل گیا
ایران کے بعد سیلاب نے اپنا رخ جنوبی وزیرستان کی طرف کر لیا ہے اور تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں کی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے جس کی وجہ سے 6خواتین کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔ریسکیو ٹیموں نے ایک خاتون ڈرائیو ر اور بچوں کو بچا لیا ہے مگرتین بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں ان کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔