19/Mar/2019
News Viewed 1992 times
بچے کی پیدائش کے بعد اسے مختلف بیمایوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے صرف ایک وقتی طور کا ساتھ نہیں ہوتا بلکہ یہ قدم بچے کو تا عمر مختلف بیماریوں سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور اس بات کی اہمیت کو جانتے ہوئے تقریباََ دنیا کے سب ممالک میں ویکسینیشن پر زور دیا جاتا ہے۔اسی ویکسینیشن کی اہمیت کو اٹلی نے نہ صرف سمجھا بلکہ اسے اٹلی کی عوام سے منوانے کے لیے ایک قانون بھی بنا دیا، اٹلی میں رہنے بسنے والے بچے اُس وقت تک اسکول نہیں جا سکتے جب تک کہ ان کی ویکسینیشن کے شواہد دیکھائے نہ جائیں۔زرائع کے مطابق ویکسینیشن کے بغیر بچوں کو اسکول بھیجنے والے والدین کو 560 ڈالر تک کا جرمانا ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید بھی پڑھیں: دنیا کا گندا ترین شہر نئی دہلی
اٹلی کی حکومت کے اس قانون کی وجہ سے ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ، چھ سال تک کے بچوں کی ضروری بنیادی ویکسینیشن نہ کروانے پر اسکول سے بے دخل کر دیا جائے گا۔زرائع کے مطابق اس نئے قانون کی مدد سے اٹلی میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح کو 80 فیصد سے 95فیصد تک لانے کا ٹارگیٹ ہے۔