08/Dec/2018
News Viewed 1814 times
مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کی شادی کو صرف اُن کے قریبی دوست اور رشتہ دار ہی نہیں بلکہ پوری دنیا یوٹیوب پر لائیو دیکھ سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر کپل شرما کے آفیشل چینل کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ جنہیں کپل شرما کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا وہ اب پریشان نہ ہو ں کیوں کہ اب کپل شرما کی شادی اور اس سے پہلے ہونے والی تقریب کو بھی گھر پر بیٹھے یوٹیوب لائف اسٹریمنگ کی وجہ سے دیکھا جاسکتا ہے،بالی ووڈ میں ویرات انوشکا کی شادی ہو یا دپیکا اور رنویر کی ، دونوں جوڑوں نے اپنی شادی کو راز میں رکھنے کے لیے نہ صرف ملک سے باہر شادی کی بلکہ اُنھوں نے میڈیا کو بھی اس سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اُنھوں نے اپنی شادی میں صرف چند مخصوص دوستوں کو اور رشتہ داروں کو دعوت نامہ دیاتھا۔
مزید بھی پڑھیں: ہرتھیک روشن کو بھی سزا دی جائے،کنگنارناوت
لیکن اس کے بعد اب اپنے مذاق اور چٹکوں سے چہروں پر ہنسی پھلانے والے کپل شرما کی شادی اب تو دنیا بھر میں لائیو دکھائی جائے گی۔