06/May/2019
News Viewed 2660 times
رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی کا بہران بہت بڑھنے لگا ہے ملک کے مختلف شہروں میں اپنی مرضی کی قیمت پر اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔
رمضان میں عمران خان نے مکمل طور پر مہنگائی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ملک بھر میں اشیاء مختلف قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔چینی 70روپے کلو فروخت ہو رہی ہے 150روپے کلو بیسن ہو چکا ہے اور تیل کی قیمت 200لیٹر ہو چکی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ہمیں علامی منڈی سے اشیاء ذیادہ قیمت پر مل رہی ہیں اور ہم اگر انہیں پرانی قیمتوں پر بیچے گیں تو ہمیں نقصان ہو گا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا کے علاقوں میں آج پہلا روزہ رکھا گیا
پاکستان بھر میں کھجور کا ریٹ بڑھ گیا ہے گذشتہ برس 6000روپے فی من کے حساب سے فروخت ہونے والی کھجور اس سال 12000سے 14000روپے تک فی من فروخت ہو رہی ہے۔ گذشتہ سال 200روپے کلو کے حساب سے ہونے والی مضافتی کھجور اس سال 350سے 400روپے تک فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ایرانی اور بصرہ کھجوریں گذشتہ سال 150روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوئی مگر اس سال 250روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہیں۔