10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا نجی ٹی وی کے کمرہ مین پر تشدد


سیاسی

18/Dec/2018

News Viewed 1920 times

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

آگے بھی پڑھیں: نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو سکتی


احسن اقبال اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی, احسن اقبال نے پارٹی رہنماوٴں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی جبکہ نیب کے ہاتھوں گرفتار رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا, اجلاس کے بعد جب نواز شریف واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں نے معمول کے طور پر ان کی کوریج کی لیکن اس موقع پر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب نواز شریف کے ذاتی محافظ نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی گارڈ نے ویڈیو بنانے پر کیمرہ مین کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا اور اس کے بعد اس کے جسم پر چھلانگیں لگائیں اور چہرے پر لاتیں ماریں۔

متعلقہ خبریں