10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قومی ٹیم کوایک بار پھرآسٹریلیا سے شکست


اسپورٹس

30/Mar/2019

News Viewed 1473 times

قومی ٹیم کوایک بار پھرآسٹریلیا سے شکست

ابوظہبی میں ہونے والی پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ شروع ہونے سے پہلے ہی قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک زخمی ہو گئے اور اب میچ نہیں کھیل سکتے ۔
ذرائع کے مطابق پاک آسٹریلیا کے درمیان ون دے سیریز کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا گیا ۔اس سے پہلے کھیلے جانے والے تینوں میچز میں پاکستان کو آسٹریلیا کی جانب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید جانیں:پانچویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید جانیں:آٹھویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
ون ڈے سیریز کے پہلے تین میچ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ہیں ۔پاکستان ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کر رہے تھے مگر ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل پائے ۔جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی عماد وسیم کو کپتان منتخب کیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی اب شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کو ون ڈے کیپ دی ۔
دبئی میں ہونے والاچوتھاون ڈے میچ بھی پاکستانی ٹیم کو بھاری پڑا۔اس سے قبل ہونے والے تینوں میچز میں پاکستان کو شکست ملی ۔پہلے اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا 8،8وکٹوں سے بازی لے گیا اور تیسرے میچ میں 80رنز سے کامیابی حاصل کی ۔پاک آسٹریلیا کا چوتھا ون ڈے میچ 29مارچ کو شام 4بجے دبئی میں کھیلا گیا ۔چوتھے ون ڈے میچ میںآسٹریلیا نے 278رنز کا ہدف دیا جبکہ پاکستانی ٹیم 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنا سکا اور ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں