10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

گرین کیپس اُڑان بھرنے کو تیار


اسپورٹس

13/Dec/2018

News Viewed 1780 times

گرین کیپس اُڑان بھرنے کو تیار

قومی ٹیسٹ ٹیم کے بیشتر پلیئرز کی دورئہ جنوبی افریقہ کیلیے لاہور سے براستہ دبئی روانگی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شیڈول تھی، کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اورشان مسعود کراچی، امام الحق، فخرزمان، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف لاہور سے عازم سفر ہو کر دبئی میں اکھٹا ہوں گے۔

آگے بھی پڑھیں: وومنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ثناء میر،پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار


فیملی مسائل کی وجہ سے یاسر شاہ کو فی الحال پاکستان میں رکنے کی اجازت دیدی گئی ہے، لیگ اسپنر 20 دسمبر کو روانہ ہو جائیں گے، وہ ساؤتھ افریقہ انوی ٹیشن الیون کے خلاف 19 دسمبر سے شروع ہونے والے 3 روزہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے, سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہماری ٹیم میں تجربے اور کارکردگی میں تسلسل کی کمی ہے، ایک میچ میں اچھا کھیلتے تو دوسرے میں غلطیاں کرتے ہیں,پیش آنے والی مشکلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ٹیسٹ میچز میں 15سیشنز تک معاملات کو قابو میں رکھنے کیلیے محنت کرنا پڑتی ہے۔

متعلقہ خبریں