10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ


پاکستان

18/Oct/2018

News Viewed 2585 times

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 کم درجہ عہدوں پر ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے 2 ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔اس دوران تحریک انصاف کی حکومت نے جہاں عوامی مقبولیت کے اعلانات کر کے عوام سے داد وصول کی ہے وہیں اس حکومت کے چند اقدامات نے عوام کو پریشانی میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔

انگریزی خبر: ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، وزیراعظم

ایسا ہی فیصلہ خیبر پختونخواہ میں بھی کیا گیا ہے جہاں حکومت نے برطانوی دور سے موجود ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بجٹ سے متعق کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا۔کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے خطاب کیا تھا ،کانفرنس میں دیگر انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

فنانس سیکریٹری نے نجی میڈیا کو بتایا کہ یہ 6 ہزار کم درجہ ملازمتیں برطانوی راج میں صوبائی سول سروس کا حصہ تھیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ان کی افادیت ختم ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ان میں 90 ملازمتیں مشعلچی کی تھیں جن کے ذمے لالٹین میں تیل ڈالنے کا کام تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بھی درجنوں بے نامی اکاونٹس سے ڈیڑھ ارب روپے کی منتقلی

فنانس سیکریٹری نے بتایا کہ 15 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے ان عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ختم کی جانے والی ملازمتوں میں بستہ بردار، ڈش واشر ، تندورچی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں