03/May/2019
News Viewed 2041 times
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھائی جا رہی چونکہ کچھ کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہیں پھر بھی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم پہلے تو فٹنس کے مسائل میں دھنس چکی تھی مگر وہاں سے نکلنا اتنا مشکل کام نہ تھا لہذا اب ٹیم کے کچھ کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔شاداب خان خطرناک وائر س کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ کھیلنے سے منع کیا گیا اور علاج کی ہدایات دی گئی ہیں اس کے علاوہ محمد حفیظ اپنے ہاتھ کے کامیاب آپریشن کے بعد فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہو گئے ہیں مگر ابھی انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔شعیب ملک پہلا پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد پاکستان لوٹ آئے ان کا کہنا ہے کہ دس دن کے لیے انہیں کو ئی ذاتی کام ہے جس کی وجہ سے وہ کرکٹ میں نہیں آسکے گیں۔
مزید جانیں:ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم ٹور میچ میں کامیاب
ٹیم کے اتنے شاندار کھلاڑی ٹیم میں نہ ہوتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی انگلینڈ میں ہونے والے اب تک تینوں پریکٹس میچز میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ قومی ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑی اب تک تمام ان باتوں پر پورا اتر رہے ہیں جو انہوں نے اپنی روانگی سے قبل قوم کو کہیں تھی۔قومی ٹیم کی شاندار تیاری دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس بار یہ ورلڈ کپ کسی اور کا نہیں ہونے دیں گے۔