20/Oct/2018
News Viewed 1963 times
خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جن اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں بٹ خیلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر لوئر، ہری پور، چترال اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔