04/Apr/2019
News Viewed 1518 times
رحیم یار خان میں ہونے والے مال گاڑی کے حادثے کے باعث آج دوسرے دن بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں بری طرح مسافروں کو بہت سی تنگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مال گاڑی حادثے کی وجہ سے کراچی کی ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسافروں کا کہنا تھا کہ شیخ رشید صاحب صرف باتیں کرنے سے کام نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں:مال گاڑ ی ریلوے ٹریک سے اتر گئی :ٹرینوں کا نظام آمدورفت خراب
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اندرون شہر سے آنے والی ٹرینیں بھی وقت پر نہیں پہنچ رہی جبکہ اندرون شہر سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 8بجے روانہ ہوئی تھی جسے راستے میں پیش آنے والی پریشانیوں کی وجہ سے 19گھنٹوں بعد کینٹ اسٹیشن پر پایا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس،خیبر میل اور بولان اہکسپریس کو روانہ کر دیا گیا ہے اور ذکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو کچھ گھنٹوں تک روانہ کر دیا جائے گا۔