09/Nov/2018
News Viewed 1439 times
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،
تفصیلات کے مطابق
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت کابینہ اجلاس جاری ہے جس میں21نکات ایجنڈے پر غور کیاجا رہا ہے،اجلاس میں موجودہ حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمدسے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے،اجلاس کے ایجنڈے میں سکیورٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت5خطرناک افراد رسول خان،وسیم اختر،حفیظ الیاس،مشتاق اور ساجد علی کو تحویل میں رکھنے،چئیرمین ٹر یڈ نگ کارپوریشن آف پاکستان کی تقرری،ارکان پا رلیمان و عوام کے لئے ٹیکس ڈائریکٹری2017شائع کرنے کے علاوہ برطانیہ اور آ ئر لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری بھی شامل تھی ۔
مزید پڑھیں:گندم کی امدادی قیمت1300روپے من مقرراور50ہزار ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری
اجلاس کے آغاز پرکابینہ نے مولاناسمیع الحق کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،وزیر اعظم عمران خان کہا کہ مولاناسمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک میں قیام امن کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔