08/Apr/2019
News Viewed 6120 times
پاکستانی ڈراموں اور ٹی وی شوز کی مشہورومعروف اداکارہ ’’حرامانی‘‘ آج کل عروج پر ہیں انہوں نے اپنا کرئیر اپنے خاوند سلمان مانی کے ہمرا شروع کیا تھا۔
ویسے تو انہوں نے بہت سے ڈرامہ سیریل میں کام کیا ہے مگر موجودہ ڈرامہ سیریل ’’دوبول‘‘ میں مداحوں کو بہت متاثر کیا ہے انہوں نے ڈرامہ میں بہت بخوبی اپنا کردار نبھایا ہے۔ڈرامہ سیریل کا گانا’’جا تجھے معاف کیا‘‘بھی بہت شہرت کا حامل بنا ہے۔
حرامانی نے انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم2010میں رکھا انہوں نے اپنے خاوند سلمان مانی کے ہمرا کام شروع کیا جو کہ پہلے ہی ہم ٹی وی پر ایک شو ’’ہم 2ہمارا شو‘‘کے میزبان تھے ۔حرا مانی نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ سیریل’’خالہ سریہ‘‘ میں کام کیا جو کہ جیو ٹی وی پر2012 میں نشر کیا گیا تھا۔
حرا مانی 24جون 1989کو کراچی میں پیدا ہوئی اور اب ان کی عمر 27سال ہے۔حرا مانی نے اپنی پڑھائی کراچی میں ہی مکمل کی تھی۔حرا مانی کے والد بینک میں کام کرتے تھے اور آبائی خاندان سے کراچی میں رہائش پزیر تھے۔حرا مانی اکیلی بہن ہیں اور ان کے چار بھائی ہیں ۔
حرا مانی جب 19برس کی ہوئی تو ان کی شادی ٹی وی اینکر سلمان مانی سے ہوگئی ۔حرامانی کے دو بیٹے ہیں جن کے نام ’’مزمل اور ابراہیم ‘‘ہیں۔
مزید پڑھیں:’’رانجھا رانجھا کردی‘‘موجودہ دور کامقبول ترین ڈرامہ سیریل
حرا مانی کا پہلا ڈرامہ ’’خالہ سریہ ‘‘2012میں جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا ،اس کے بعد حرا مانی نے مختلف ڈرامہ سیریلز میں کا م کرنا شروع کر دیا اور اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی ۔2014میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’جنم جلی ‘‘میں اہم کردار ادا کیا۔2015میں ان کا ڈرامہ سیریل ’’پریت نہ کریو کوئی‘‘نشر کیا گیا تھا۔2016میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’سن یارا‘‘ میں کام کیا۔2017میں انہوں نے دو ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جن میں’’بلقیس عرف بٹو‘‘اور ’’یقین کا سفر‘‘ شامل ہیں ۔
2019میں چلنے والا ان کا ڈرامہ سیریل ’’دوبول‘‘ نے بہت شہرت حاصل کی ہے ڈرامہ سیریل میں حرا مانی نے ’’گیتی ‘‘ کا کردار بخوبی نبھایا ہے ۔مداحوں نے اس ڈرامہ سیریل کے گانے کو بھی سراہا ہے اس سال کا شہرت حاصل کرنے والا یہ دوسرا ڈرامہ سیریل ہے پہلے نمبر پر ڈرامہ سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘
ہے جس میں عمران اشرف نے بھولے کا کردار ادا کیا ہے اور مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔