10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کاا مکان


پاکستان

29/Dec/2018

News Viewed 1436 times

اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے, اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

آگے بھی پڑھیں: انجلینا جولی کی سیاست میں انٹری؟


زرائع کے مطابق نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے, اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی تجویز منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں