20/Mar/2019
News Viewed 1348 times
ٹی سی کیلنڈرکی جانب سے پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی جس میں دنیا کے 100پرکشش شخصیات شامل ہیں اور پاکستان سے ’فوادخان اور ماہرہ خان‘ سمیت 4شخصیات کو نامزد کیا گیا۔دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس ٹی سی کیلنڈر کی جانب سے ہر سال پرکشش چہروں کی فہرست جاری کردی جاتی ہے جس میں پوری دنیا سے 100شخصیات شامل ہوتی ہیں ۔سال2019کے کیلنڈر کی فہرست کے مطابق 100شخصیات میں پاکستان سے 4شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے جن میں اداکار فوادخان،ماہرہ خان،عمران عباس اور گلوکار مومنہ مستحسن شامل کیا گیا۔
مزید بھی پڑھیں: الی ووڈ کی مزاج نگار فلم ’الہ دین‘ کا ٹریلر جاری
ٹی سی کیلنڈر کی فہرست میں پاکستانی شخصیات کے ساتھ ساتھ کورین اداکار من ہو،برطانوی اداکارایان سمر ہالڈر،ایما واٹسن ،شارخ خان ،سلمان خان،ٹام کروز،زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ٹی سی کیلنڈر کی جانب سے یہ فہرست اب انسٹاگرام پر شائع کر دی گئی ہے اور ووٹنگ شروع کر دی گئی ہے اور ووٹنگ کے نتائج کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا کہ کونسا اداکار کس نمبر پر ہے۔