10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کا بینہ میں تو سیع کا معا ملہ اختلا فات کا شکا ر


پاکستان

26/Nov/2018

News Viewed 1484 times

وفاق میں عہدوں پر موجود شخصیات اپنوں کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کی لابنگ میں مصروف ہیں

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ اختلافات کا شکارہوگیا ہے پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دباؤ کے باعث وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ فی الوقت روکنے کی ہدایت کردی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو کابینہ میں توسیع کے معاملے پر خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کے لیے وزیراعلی محمود خان کی جانب سے نئے وزارء اورمشیروں کے نام بھجوادیے گئے ہیں جبکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ 148 حکومتی عہدوں پرفائزکسی بھی شخص کے رشتہ دارکو صوبائی حکومتوں میں نمائندگی نہیں دی جائے گی148، اس کے باوجود وفاقی حکومت میں عہدوں پرموجود شخصیات اپنوں کوصوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کی لابنگ میں مصروف ہیں۔ وہ شخصیات نہ وزیراعلی سے رابطوں میں ہیں بلکہ چیرمین عمران خان سے بھی رابطہ کرچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں:تجاوزات کیخلاف سپر یم کورٹ کے حکم پر بڑھا چڑ ھا کر عمل کیا جا رہا ہے


پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دباؤ کے باعث وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ فی الوقت روکنے کی ہدایت کردی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو کابینہ میں توسیع کے معاملے پر خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں