10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حکومت جب سے آئی ہے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہے


سیاسی

20/Oct/2018

News Viewed 2118 times

حکومت جب سے آئی ہے عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہے

مسلم لیگ (ن) کی ممبر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب سے عمران خان نے حکومت سنبھالی ہے عوام لیے مشکلات کا باعث بنی ہے عمران خان نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کیا ہے بجلی گیس میں خاص طور پر اضافہ کیا ہے جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی سطح میں مزید نقصان ہوا ہے اس وقت حکومت عوام کا قیمتوں میں اضافہ کر کے ایک قسم سے قتل کر رہی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پاکستان اچھے مستقبل کی جانب گامزن ہے


وزیراعظم اپنی نا اہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں جس سے عوام سخت پریشان ہے اور سکون کا سانس نہیں لے پا رہی عمران خان نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اگر یہ ظلم بند نہ ہوا تو عوام کو باہر نکلنا ہوگاپی ٹی آئی کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں مل گیا، اور اگر ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر بھی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں