10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پی سی بی کا پی ایس ایل کی طرز پرویمن کرکٹ لیگ شروع کرنے پر غور


اسپورٹس

06/Dec/2018

News Viewed 1628 times

پی سی بی کا پی ایس ایل کی طرز پرویمن کرکٹ لیگ شروع کرنے پر غور

ذرائع کے مطابق ویمن لیگ کا انعقاد بورڈکے ویژن 2022 کا حصہ ہے جبکہ اسے 2021 سے شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، مذکورہ لیگ مستقبل کی خواتین کرکٹرزکی کھیپ سامنے لانے کیلیے تیار کردہ روڈ میپ کا حصہ ہے۔ ویمن کرکٹ لیگ کے حقوق پی ایس ایل کی فرنچائزہی کو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے, معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی ویمن ونگ کے سینئرجنرل منیجر شاہد اسلم کی نگرانی میں لائحہ عمل کے تحت2022 تک پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں مکمل طور پر تبدیلی لائی جائے گی۔

آگے بھی پڑھیں: ثنا میر نے دنیا کی بہترین ٹی ٹو ئنٹی بو لر کا اعزاز حا صل کر لیا


سینئرز کی جگہ نیا ٹیلنٹ شامل کیا جائیگا، اس حوالے سے انڈر17 کی سطح پر اکیڈمی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ویمن اے ٹیم بھی تشکیل دی جائیگی۔

متعلقہ خبریں