12/Dec/2018
News Viewed 1668 times
کئی مشہور فلموں جیسے بادشاہو، جنت اور اظہر میں کام کرنے والے اداکار عمران ہاشمی کی اگلی فلم چیٹ انڈیا کا ٹریلر جاری ہو گیا ۔ ان کے چاہنے والے اس فلم کا انتظار بے صبری سے کر رہے تھے۔ یہ فلم اس نقل مافیا پر مبنی ہے جس نے پورے ملک کے تعلیمی نظام کو یرغمال بنا لیا ہے۔ عمران ہاشمی نے اس فلم میں اس نظام کے ایک اہم کارندے کا کردار ادا کیا ہے۔ ایلپس انٹرٹینمنٹ نامی کمپنی اس فلم کی پروڈکشن کمپنی ہے۔
آگے بھی پڑھیں:نوجوت سنگھ سدھو کے قتل پر 1 کروڑ انعام کا اعلان
یہ فلم 25 جنوری 2019کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم بارے عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھی فلم ہے اور میں نے ایسی کسی بھی فلم میں پہلے کبھی کام نہیں کیا۔