10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج سال کی طویل تر ین رات ہو گی


پاکستان

22/Dec/2018

News Viewed 1056 times

پاکستان میں آج کی رات سب سے طویل ترین رات ہوگی جس کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہوسکتا ہے

آج یعنی 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی رات پورے سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ کل ہفتے کا دن پورے سال کا سب سے مختصر دن ہوگ آج رات زمین کے شمالی نصف کرے (Northern Hemisphere) میں سال کی طویل ترین رات ہوگی اور کل سال کا مختصر ترین دن ہوگا، جبکہ جنوبی نصف کرے (Southern Hemisphere) میں سال کی مختصر ترین رات اور طویل ترین دن ہوگا یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔ اس سال یہ موقع آج رات (21 دسمبر کی رات) آرہا ہے جب شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہو، اسے فلکیات کی زبان میں 146146انقلابِ سرما (winter solstice) یا 146146انقلابِ شمالی145145 (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔ البتہ اس حوالے سے ایک عام غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ انقلابِ سرما کے موقعے پر زمین کا سورج سے فاصلہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؛ ایسا نہیں ہوت آج رات پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 22 منٹ پر ہے جبکہ گزشتہ برس یہ 9 بج کر 28 منٹ پر تھا۔ آج اسلام آباد میں سال کی طویل ترین رات کا دورانیہ 14 گھنٹے 4 منٹ تک ہوسکتا ہے۔

مزید پڑ ھیں:آج کا دن کیسا گز رے گا


کہ زمین اپنے محور پر 23.4 درجے جھکی ہوئی ہے جبکہ محوری گردش (axial rotation) کے دوران زمین کا اپنا محور بھی کسی گھومتے ہوئے لٹو کی مانند لڑکھڑاتا رہتا ہے۔ سورج کے گرد چکر لگاتے لگاتے سال میں ایک موقع ایسا آتا ہے جب شمال کی جانب زمینی محور کا انتہائی جھکاؤ سورج سے مخالف سمت میں ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں