10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فلپائین میں طوفان ،68افراد ہلاک


انٹر نیشنل

31/Dec/2018

News Viewed 1690 times

فلپائن میں طوفان اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی, مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن یہ طوفان ٹائیفون کی طرح طاقت ور نہیں تھا اس لیے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا, سب سے زیادہ ہلاکتیں پہاڑی سلسلے بیکول کے علاقے میں ہوئی جہاں 57 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 افراد کی ہلاکتیں وسطی جزیرے سمار میں ہوئیں۔

اب یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں سونامی سے تباہی


زرائع کے مطابق فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان کے ساتھ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کے گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے, ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی، بجلی کی بحالی اور ملبہ اُٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم نواحی علاقوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے, موسمی تغیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں