10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

انڈونیشیا میں سونامی سے تباہی


انٹر نیشنل

24/Dec/2018

News Viewed 1844 times

انڈونیشیا میں سونامی سے تباہی

انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ ماہرین نے ایک اور سونامی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

اب یہ بھی پڑھیں: ایسا بستر نما لباس جسے پہن کر سویا بھی جا سکتا ہے


انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی, سونامی نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 281 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے, دوسری جانب انڈونیشین حکام نے ایک اور سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں میں سے لاوا نکلنے کا عمل اب بھی جاری ہے جس کے باعث مزید سونامی آنے کے خدشات ہیں تاہم لوگوں کو احتیاطی اختیار کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں, انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 میں بھی تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی جانوں سے گئے تھے اس کے باوجود انڈونیشیا نے احتیاطی تدابیراورہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کا خمیازہ اس بار سونامی میں بھگتنا پڑا۔

متعلقہ خبریں