18/Dec/2018
News Viewed 1994 times
آسٹریلیا نے بھارت کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی, کینگروز نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
اب یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیست جیتنے کیلئے بھارت کو 175 رنذ درکار
کھیل کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے 112 رنز 5 وکٹوں کے نقصان نے اننگز دوبارہ شروع کی تو 5 کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 28 رنز کا ہی اضافہ کرسکے, ہانوما ویہاری 28، رشبا پانت 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اومیش یادیو 2، ایشانت شرما اور جیسپرت بمبرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے, واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 326 اور دوسری میں 243 رنز بنائے جب کہ مہمان بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 283 اور دوسری میں 140 رنز بناسکی۔