05/Apr/2019
News Viewed 3019 times
دنیا کے امیرترین شخص جیف بیزوس اور انکی بیوی کے درمیان نوک جھوک ہوئی جس کا معاملہ طلاق تک پہنچ گیا جیف اورانکی اہلیہ میکینزی کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
جیف بیزوسن دنیا کے امیر ترین شخص ہیں انہوں نے اپنی ترقی کا آغاذ 1994سے کیا جب انہوں نے اپنی کمپنی ایمیزون بنائی ۔جیف اور میکینزی کے درمیان تعلقات بھی اسی وقت کے قائم ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی بہت اچھے طریقے سے گزاری ہے۔
مزید پڑھیں:بیگ پائپ بجانے والا مشہور و معروف فنکار
میکینزی کو شادی ختم کرنے پر جیف کی کمپنی سے چار فیصد تک کے شئیرز ملیں گے اور ساتھ ہی 35ارب ڈالر ملیں گے۔میکینزی نے اپنی ٹویٹ شائع کرتے ہوئے کہا کہ’’میں بہت شکر گزار ہوں کہ جیف سے شادی ختم کرنے کا عمل ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔‘‘
معاہدے سے پہلے جیف اپنی کمپنی میں 16.3گیصد شئیرز رکھتے تھے مگر ان کی طلاق کے نتیجے میں ایمیزون کمپنی میں انکو 75فیصد اور انکی اہلیہ میکینزی کو 25 فیصد شئیرز ملیں گے ۔
میکینزی ایک مشہور مصنفہ ہیں انہوں نے ناول بھی لکھے انہوں نے اپنی دو کتابیں بھی شائع کی ہیں۔اس جوڑے کے درمیان دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوئی جس کی مالیت تقریباً 4ارب ڈالر تھی ۔اس جوڑے کی طلاق ارب پتی امریکن بزنس مین ایلس ویلڈر سٹین اور اس کی اہلیہ کے درمیان ہونے والے طلاق کے معاہدے سے بھی زیادہ مالیت کی حامل تھی۔
— MacKenzie Bezos (@mackenziebezos) April 4, 2019