22/Jan/2019
News Viewed 1589 times
ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی میں ہر گزرتے دن اضافہ ہورہا ہے, 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ضلع شوپیاں میں نوجوانوں کی شہادت پر شدید بارش اور برفباری ے باوجود کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئی۔
مزید بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے مزید 2نو جوانوں کو شہید کر دیا
ضلع شوپیاں کی عوام کے سڑکوں پر نکلنے سے قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی کشمیری زخمی بھی ہوئے۔ زرائع کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں کی انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔