10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا ، 18 افراد ہلاک


انٹر نیشنل

30/Jul/2021

News Viewed 518 times

تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا ، 18 افراد ہلاک

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا جس سے 18 مزدور ہلاک جبکہ 24 زخمی ہو گئے ۔

آگے بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

العربیہ کے مطابق واقعہ لکھنو شہر سے شمال مشرق میں 30 کلو میٹر کی دوری پر بارا بانکے کے مقام پر پیش آیا ،  جہاں بیسیوں محنت کش سڑک کے کنارے ایک خراب بس کے نیچے سو رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گیا  جس کے نتیجے میں 18 مزدور ہلاک اور 24 زخؒمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق المناک حادثے میں 16 مزدور موقع پر ہی جبکہ دو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ۔

متعلقہ خبریں