29/Jan/2019
News Viewed 1923 times
گزشتہ روز 19جنوری کو سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے جی ٹی روڈ پر فیملی کار پر انھا دھند گولیاں برسانا شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کار میں سوار چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو ئے۔واقع کی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد حادثے میں مارے جانے والوں میں سے ایک کو سی ٹی ڈی نے دہشت گرد قرار دیا۔
زرائع کے مطابق اب دونوں خاندان واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار اور معاملہ فوجی عدالت بھیجنے کا مطالبہ کیا،حادثے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کودہشت گرد قرار دینے پر ذیشان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں انصاف کی امید لے کر اسلام آباد جا رہی ہوں۔
زرائع کو حاصل ہو نے والی میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثہ میں زخمی ہونے والی چھوٹی بچی کے ہاتھ پر شیشہ نہیں گولی لگی تھی جو اس کے ہاتھ کو چیرٹی ہوئی پار ہو گئی تھی اورایک گولی ننھے ذیشان کی ران کو بھی چیر تی ہوئی پار ہوگئی۔