10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے:سنجے دت


شوبز

17/Apr/2019

News Viewed 1813 times

پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے:سنجے دت

بھارتی اداکار سنجے دت نے اپنی نئی فلم کلنک سائن کرنے کے پیچھے وجہ بتائی کہ پاکستان کے ساتھ میرا گہرا تعلق ہے جس کی وجہ سے میں نے فلم سائن کی ہے۔

بھارتی مشہور ومعروف اداکار سنجے دت جنہیں سنجو بابا کے نام سے بھی جانا جاتا انہوں نے دو سال بعد فلموں میں دوبارہ قدم رکھا ہے اور اس کے پیچھے انہوں نے وجہ ظاہر کی کہ کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘میں نے بس اس لیے سائن کی کیونکہ پاکستان کے لیے میرے دل میں محبت ہے اور ان کے ساتھ ایک تعلق قائم ہے۔
مزید جانیں:صنم سعید نے اپنی تعریف پر عالیہ بھٹ کو جواب بھیج دیا
اس سے پہلے اس فلم کی اہم کردار عالیہ بھٹ نے بھی پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی تعریف میں کہا تھا کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لیے جو بھی اداکاری سیکھی ہے وہ مجھے صنم سعید کی وجہ سے سمجھ آئی ہے ۔
سنجے دت کا کہنا ہے کہ جب وہ 1993میں فلم گمراہ میں کام کر رہے تھے تب سریش جوہر جو کہ کرن جوہر کے والد ہیں ان کا کہنا تھا میں ایک فلم بنانا چاہتا ہوں جسے انہوں نے کلنک کا نام دیا اس فلم کے لیے انہوں نے لاہور میں بھی سیٹ لگانے تھے اور وہ لاہور آئے بھی تھے مگر کسی وجہ فلم نہ بن پائی جب کرن جوہر نے مجھے اسی فلم کے بارے میں دوبارہ بات کی تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی پاکستان کے ساتھ میرا جذباتی تعلق ہے اور میں نے اسی لیے فلم سائن کردی ۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد سریش جوہر کا یہ خواب پورا کرنا چاہتا تھا لہذا میں نے یہ فلم بنائی۔فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ،وورن دھون، سوناکشی سنہا،آدیتیہ رائے کپور،سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ ادا کر رہے ہیں۔فلم 17اپریل کو رلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں