10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بی جے پی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بیان


سیاسی

06/Apr/2019

News Viewed 2038 times

بی جے پی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بیان


وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے F-16 طیارے کو گرانے سے متعلق بھارتی دعوی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے پر رد عمل کا اظھار کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور یہ ہی ہمیشہ اچھی اور بہترین پالیسی ہے، بھارتی پارٹی بی جے پی نے جھوٹ بول کر جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی اور پاکستان پر F-16 گرانے کا جھوٹا دعوی کیا۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بھارت کا ایف 16 گرانے کا دعوی جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ پاکستان کا کوئی F-16 غائب نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:بھارت جنگ کے لیے تیار ہے:وزیراعظم مودی
واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو F-16 طیاروں کو گنتی کرنے کی دعوت دی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام F-16 طیارے پاکستان کے پاس ہونے کی تصدیق کر دی ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کتنا جھوٹ بولتا ہے اور اُس کے تمام جھوٹ بے نقاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں