10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حکومت کے 100 دنوں میں عوام پر جو قیامت گزری وہ نا قا بل بیان ہے


پاکستان

26/Nov/2018

News Viewed 1755 times

حکومت کے 100 دنوں میں عوام پر جو قیامت گزری وہ نا قا بل بیان ہے

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں میرٹ کا قتل عام ہوا جب کہ اس دوران وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہ دے سکے انہوں نے کہا کہ امید کے سو دن نا امیدی کی داستان بن گئے، میرٹ کا قتلِ عام ہوا، عوام بدترین اذیت سے گزری، 100دن میں ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر گوگل پر منتقل ہوئے، وزیراعظم عمران صاحب کا سرکاری زمین پر قبضہ برقرار رہا ترجمان نے کہا کہ سو دن میں وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہ دے سکے، حکمرانوں نے ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سر شرم سے جھکایا۔

مزید پڑھیں:ڈیمز بنانے کا حکم سپر یم کورٹ نے دیا ہے


انہوں نے کہا کہ 100 دن میں صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی اور ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پراجیکٹس کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے اور اشتہارات کے ذریعے 100 دن کی کارکردگی کا تماشہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں