30/Mar/2019
News Viewed 1670 times
سندھ حکومت نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا پر غور کرتے ہوئے اسے تاریخی شکل میں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کو تاریخی شکل میں بحال کرنے کے لیے عالمی بینک کی مدد لی جائے گی ۔کمشنرکراچی کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔کمیٹی 15روز میں تمام سفارشات
وزیر اعلیٰ کو ارسال کرے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے نظام کو باہر سے کوئی بھی متاثر نہیں کرسکے گا:شہریار آفریدی
سندھ حکومت کے مطابق کراچی اولڈ سٹی ایریا میں لیاری،کھارادر،صدر،بزنس روڈ اور ڈینسوہال کے علاقے شامل ہیں اور جلد از جلد ایک تاریخی شکل میں بحال کر دیا جائے گا ۔کراچی میں اب امن اسی طرح قائم رہے گا اور کراچی ایل بار پھر روشنیوں کا شہر کہلائے گا۔