18/Dec/2018
News Viewed 2466 times
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فلم زیرو کی تشہیر کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ کب کروں گی؟
مزید پڑھیں: اداکارہ عالیہ بھٹ شر مسار ہو گئیں
لیکن اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کرتے کیوں کہ یہ بات ایسی نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے, باربی ڈول نے کہا کہ شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کردوں گی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا یہ ایک غیر ضروری عمل ہے, کترینہ کیف نے کہا کہ اگر یہ سب کچھ ہونا ہوگا تو ازخود ہو جائے گا اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ بہت سے کام جن کا میں نے کرنے کا ارادہ کیا ہو تو وہ پھر بھی نہیں ہوتے۔ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔