12th Class Result 2019 12th Class Result 2019

انسانوں کے سا تھ رہنے والا دوست مگر مچھ


انٹر نیشنل

21/Dec/2018

News Viewed 1088 times

تھائی لینڈ کے ایک شخص نے 200 کلوگرام وزنی مگرمچھ کو خاندان کا رکن بنادیا ہے۔

آپ مانیں یا نہ مانیں مگر یہ حقیقت ہے کہ تھائی لینڈ میں ایک شخص نے اپنے گھر میں ایک مگرمچھ پالا ہوا ہے جو آزادانہ اس کے گھر میں گھومتا پھرتا رہتا ہے اور یہ تعلق گزشتہ 20 سال سے قائم ہے 53 سالہ کناتھپ ناتھپ اس مگرمچھ کو چوکی داری کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کبھی بھی گھر کا تالا لگا کر باہر نہیں نکلتے کیونکہ اس صورت میں داخل ہونے والے چور کو زندگی بھر کے لیے اچھا سبق مل جائے گا۔ اگرچہ یہ مگرمچھ گھر میں ہرجگہ گھومتا پھرتا ہے لیکن بن بلائے مہمان پر غصہ ضرور ہوتا ہے 20 سال قبل یہ مگرمچھ گھر میں موجود بچوں کے لیے پالتو جانور کے طور پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد ایک اور مگرمچھ خریدا گیا۔ ان کے نام مقامی زبان میں سونا اور چاندی رکھے گئے لیکن ان میں سے ایک مگرمچھ گھر میں نہیں رہ سکا اور اس کے لیے باہر تالاب بنوایا گا تاہم دوسرا مگرمچھ اب تک گھر کا رہائشی ہے اور خوشی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔ اب جن بچوں کے لیے یہ مگرمچھ لایا گیا تھا وہ بڑے ہوکر اس گھر سے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ناشتے میں آئسکریم کھائیں


کناتھپ نے بتایا کہ مگرمچھ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا اور اکثر ایک میز کے نیچے بے حس پڑا رہتا ہے۔ اگرچہ اس کا مالک براہ راست اس کے جسم کو نہیں چھوتا لیکن کبھی کبھار اس کی سخت دم پر ہاتھ ضرور پھیرتا ہے۔ کبھی کبھار وہ گھر سے باہر نکل جاتا ہے اور سڑک کے عین درمیان سوجاتا ہے تو لوگ پولیس کی بجائے کناتھپ کو بلاتے ہیں جو اسے پیار سے دوبارہ اپنے گھر لے جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں